بجلی کے نرخوں میں 82 پیسے فی یونٹ کمی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی اور توانائی کی نگرانی کے قومی ادارے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کے نرخوں میں 82 پیسے فی یونٹ کی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تاہم اس فیصلے کا اطلاق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا حکام کے مطابق یہ نوٹیفکیشن مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے اور نرخوں میں کمی سے صارفین کو 6 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، تقسیم کار کمپنیاں رواں مہینے کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ مئی میں تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین نے 8 ارب بتیس کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی تھی۔