پہلے بجلی کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کریں، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکومت سے کہا ہے کہ پہلے حالیہ اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کریں، اگر آپ ایسے نوٹیفکیشن کریں گے تو” عدالت “کو منسوخ کرنا پڑیں گے۔سماعت کے دوران اٹارنی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نیپرا کو دوبارہ قیمتوں کے تعین کیلئے سمری بھیجنا چاہ رہی ہے۔

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹی فکیشن کو منسوخ کریں، اگر آپ ایسے نوٹیفکیشن جاری کرینگے تو عدالت کو منسوخ کرنا پڑینگے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں ہائیڈل کے بھی بڑے مسائل ہیں، کیا حکومت کی کوئی پالیسی ہے، حکومت نے نیپرا کو آزاد نہیں رہنے دیا چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عوام پر بم گرایا گیا، اْس کا کیا ہوگا۔