کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محلہ قصاباں والا کے ایک گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے پارچات اور گھریلوسامان جل گیا۔امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ قصاباں والا میں عمران انصاری جوکہ گارمنٹس کا کام کرتا ہے کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر میں موجود گارمنٹس کے پارچات اور گھریلو سامان جل گیا۔
اہل محلہ کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 اور فائیر بریگیڈ کے عملے کو دی گئی لیکن تمام امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکی جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تو فائیر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا جن کی مدد سے آگ بجھا کر مزید نقصان کو بچا لیا گیا۔آتشزدگی سے مکان کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی۔ لیکن کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران کمالیہ ماسٹر رحمت علی اور صدرلیبر قومی موومنٹ کمالیہ ملک عبدالمجید سمیت اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کمالیہ میں ریسکیو 1122 کا دفتر جلد تعمیر کیا جائے تاکہ کمالیہ کے شہری ریسکیو 1122 کی سروس سے استعفادہ حاصل کر سکیں۔