بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 200 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم

Shortfall

Shortfall

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو سو میگا واٹ ہو گیا۔ بارش کے بعد پیداوار میں اضافے اور طلب میں کمی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے کم کر دیا گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار بارہ ہزار میگا واٹ جبکہ طلب سولہ ہزار دو سو میگا واٹ ہے۔

پیداوار میں بہتری کے بعد شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے۔ شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔