بجلی کا شارٹ فال 5300 میگاواٹ ہوگیا، شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 17 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 12 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 5300 میگاواٹ کی قلت کا سامنا ہے۔
جس کی وجہ سے شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک ہے۔ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ کاروباری سر گرمیاں ماند پڑچکی ہیں، گرمی کے ستائے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے بحران کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر قابو پائے