لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 2سو میگاواٹ کے لگ بھگ برقرار ہے، لاہور میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی معطلی کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے اور صنعتوں کیلئے 10 گھنٹے ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 12ہزار ایک سو میگاواٹ جبکہ طلب 17 ہزار 3 سو میگاواٹ ہے۔
گرمی بڑھنے کیساتھ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ، دوسری طرف پیپکو حکام کا موقف ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھنے کی صورت میں ہی اس کی فراہمی بہتر ہو سکتی ہے۔