بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا۔ لیسکو کی طلب بجلی کوٹے سے ڈبل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے،اکثر پاورہ اؤسز تیل کی قلت سے دوچار ہیں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں غیراعلانی لوڈ شیڈنگ پر مجبور ہیں ، موسم بہتر نہ ہوا تو لوڈ شیڈنگ بھی کم نہیں ہو گی۔

ادھر لیسکو چیف راؤ ضمیر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بجلی کوٹہ 2647 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 4700 میگاواٹ سےتجاوز کر گئی ہے، سسٹم اوور لوڈڈ ہے، اسے بند کر کے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ سحری، افطاری کےاوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، صارفین بھی بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔