اسلام آباد (جیوڈیسک) گرمی اپنے پورے جوبن پر ہے تو بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ کر 3600 میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ 6 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گئی۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 17 ہزار 500 جبکہ پیداوار 13 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے 5 ہزار 140، تھرمل سے 2 ہزار 70 میگاواٹ، نجی پرائیویٹ بجلی گھروں سے 6 ہزار 690 جبکہ ہوا سے 20 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، این ٹی ڈی سی نے واضح کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔