اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3 ہزار میگا واٹ رہ گیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ بھی گھٹ گیا۔
این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 12 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 9 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 2 ہزار میگاواٹ ہو گئی، تھرمل سے 1720 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ آئی پی پیز سے 5 ہزار 830 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔
بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کم ہونے کے بعد شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہات میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔