لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ شہری علاقوں میں کم ازکم آٹھ اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے بجلی کی بندش ہو نے لگی۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی طلب 12 ہزار اور پیداوار 7 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بدستور شہری علاقوں میں کم از کم آٹھ اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک ہے۔
حکام کے مطابق نہروں کی بندش کے باعث بڑے آبی ذخائر سے پانی کا اخراج نہیں ہو رہا جس سے پن بجلی کی پیداوار انتہائی کم ہے تاہم آئندہ چند روز میں ڈیموں سے پانی کا اخارج بحال ہونے سے بجلی کی پیداوار میں بہتری ہو گی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن پر دھماکہ ہونے سے اوچ ون اور ٹو پاور پلانٹ کو گیس نہیں مل رہی جس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔