ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 3 ہزار 200 میگاواٹ ہو گیا

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 3 ہزار 200 میگاواٹ ہو گیا۔ این ٹی ڈی سی حکام کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کی مطابق 6 سے 9 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔

ترجمان کیمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 800 میگاواٹ اور طلب 15 ہزار میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے 4 ہزار 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 1 ہزار 780 میگاواٹ، آئی پی پیز کا 6 ہزار 570 میگاواٹ اورونڈ انرجی کا 90 میگاواٹ ہے، ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کے مطابق 6 سے 9 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔