بجلی سبسڈی، وزارت خزانہ نے مزید 15 ارب جاری کر دئیے

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں وزارت پانی و بجلی کو پندرہ ارب روپے جاری کر دئیے۔ ایک سو انتالیس ارب روپے پہلے ہی پاور سیکٹر کو دئیے جا چکے ہیں اب تک وزارت پانی و بجلی کو ایک سو چون ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پی ایس او کو بقایا جات جلد ادا کئے جانے کا امکان ہے۔