لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مالی بے ضابطگیوں اور بجلی چوری کے الزام میں فارغ کردیا ہے۔ مالی بے ضابطگیوں اور بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں لیسکو چیف محمد سلیم کو فارغ کردیا گیا۔
محمد سلیم پر صنعتی صارفین کو شیڈول کے خلاف بجلی سپلائی کرنے اور ٹرانسفارمرز کی خریداری میں مالی بدعنوانی کا الزام بھی ہے۔ محمد سلیم کی جگہ لیسکو کے جنرل منیجر پلاننگ ارشد رفیق کو چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔