پشاور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری نہ روکی گئی تو خیبر پختون خوا کے فیڈرز بند کر دیں گے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیسکو کے تیس فیڈرز میں لائن لاسز بڑھے ہیں۔ وارسک میں سو فیصد بجلی چوری کی جا رہی ہے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بجلی چوری پر ہوش کے ناخن لے۔ بجلی چوری نہ رکی تو خیبرپختونخوا کے فیڈرز بند کر دیں گے ۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ لائن لاسز اور بجلی چوری پنجاب میں ہوتی ہے۔
کسی کو کسی صوبے کے عوام کی توہین کا حق حاصل نہیں۔ عابد شیرعلی ہیڈلائنز میں آنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔