فیصل آباد کی خبریں 8/2/2014
Posted on February 9, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
انٹر یونیورسٹی ڈرامہ مقابلہ جات میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی جانب سے ڈرامہ ”دی لاسٹ سَپر ” پیش
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ڈرامہ کے مقانبلہ جات میں جیتنے والی ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان
فیصل آباد (ایچ ایس این) آرٹس کونسل، لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی ڈرامہ مقابلہ جات میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی جانب سے ڈرامہ ”دی لاسٹ سَپر ” پیش کیا گیا۔ جس میں اسٹوڈنٹس فنکاروں نے نہ صرف اپنے فن کے جوہر دیکھائے بلکہ حاضرین سے پر جوش داد بھی حاصل کی۔اس موقع پر مہمان گرامی میں ڈی سی او نورالامین مینگل، ایم پی ایز ثریا نسیم اور شیخ اعجاز احمدتھے۔شیخ اعجا احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونس، لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کے اشتراک سے منعقد ڈرامہ مقابلہ جات میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے جس فنکارانہ انداز سے ڈرامہ پیش کیا لگ رہا تھا جیسے یہ فنکار پرفیشنل طریقہ سے ڈرامہ پیش کر رہے ہوں۔انہوں نے کہا صائمہ نے جو اداکاری کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔نوجوان ڈی سی او نورالامین کے متعلق انہوں نے کہا کہ گنگا رام یہاں سے گئے اور جاتے ہوئے گنگا رام ہسپتال دے گئے اور بہت سے لیڈر آئے اور بے شمار چیزیں دے گئے اس طرح آپ نے پہلے ضلع کونسل دیکھا اور اب دیکھا آپ نے اس میں لائلپور کے حوالے سے تبدیلی محسوس کی ہو گی۔یہ تبدلی سوہنا لائلپور سے آئی۔جس کا سہرا ڈی سی او کے سر جاتاہے۔ ڈی سی او نورالامین مینگل نے اسٹوڈنٹس کی پرفارمس کو ان کی تربیت کرنے والوں سے منسوب کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے بہترین پرفارمس پیش کی ہے۔میں صوبائی اسمبلی کے ممبران کی موجودگی میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے اس ڈرامہ کے مقانبلہ جات میں جیتنے والی ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں جس پر ہال میں موجود اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر ڈی سی او نورالامین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید کو لائلپور سے متعلق ڈرامہ کے مقابلہ جات کروانے پر شاباش دی اور کہا کہ 23مارچ پر ” آزادی” کے ٹائٹل پر مبنی ڈرامے بھی کروائے جائیں تاکہ عام شہریوں کو بھی لائلپور سے منسوب آزادی کی حقیقت واضع ہوسکے۔ آخر میں اسٹوڈنٹس فنکاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
———————-
——————–
پہلے سے NTN نمبر رکھنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،جنکی آمدن ٹیکس کے قابل اُ نہیں نوٹس جاری کرنے پر گہری تشویش ہے، انجمن تاجران
فیصل آباد ( ایچ ایس این)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے قائدحاجی شیخ محمد بشیرنے وزارت خزانہ پر زور دیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ٹیکس گزار ہیں اور NTN نمبر رکھتے ہیں انہیں قطعی طور پریشان نہ کیا جائے انہوں نے چیف کمشنر ان لینڈریونیو شوکے محمود سے ملاقات کے دوران چھوٹے تاجروںکو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہو ئے ریجن میںان تاجروں کوجنکی آمدن ٹیکس کے قابل نہیں ہے انہیں چھان بین کے نوٹس جاری کرنے پر گہری تشویش کااظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ تاجروں کو بلا وجہ نوٹسز دینے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اور جن تاجروں کو یہ نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہیں واپس لیا جائے تاکہ تاجروں کی بے چینی دور ہو سکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو شو کے محمود سے ملاقات کے دوران یقین دلایا ہے کہ محکمہ کے اہل کار تا جروں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کرینگے اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انہیں سسٹم میں لانے کیلئے مشترکہ جد وجہد کی جائے گی تاکہ ٹیکس گزاروں میں اضافہ ہو اور پرانے ٹیکس گزاروں پر بوجھ کم ہو سکے ملاقات میں تاجر رہنما رانا سکندر اعظم ،FCCI کے نائب صدرچوہدری محمد اصغر اور ریجنل ٹیکس آفس کے افسران موجود تھے انجمن تاجران کے قائدشیخ محمد بشیر نے انجمن تاجران کے قائد شیخ محمد بشیرنے کہا کہ صدرخواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں ا نجمن تاجران سٹی کی پوری ٹیم ملک کی ترقی اور قومی خوشحالی میںنمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے شیخ محمد بشیر نے کہا کہ وہ خرابی صحت کے باوجود اپنے ساتھیوں حاجی اشرف بھلہ ،حاجی مجید کٹاریہ اوع شیخ قیوم سلیم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی بحران اور امن و امان کے جن دو بڑے مسائل کا سامنا ہے اگر ان مسائل کو حل کر لیا جائے تو ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا توانائی کی بچت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے پیداوارکے ساتھ ساتھ بچت پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی فیصل آباد تاجروں کو جدید ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کیلئے راغب کرتی ہے تاکہ انکی کارکردگی اور صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے
———————-
——————–
بجلی چوری روکنے کیلئے پورے ملک سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل داآمد کرایا جائے
بہت ہو گیا اب پنجاب کے تاجر و عوام بجلی چوروںاور لٹیروں کی عیاشیوں کاخمیازہ نہیں بھگتیں گے، تاجران فیصل آباد
فیصل آباد ( ایچ ایس این)فیصل آباد کے تاجروں نے کہا ہے کہ بہت ہو گیا اب پنجاب کے تاجر و عوام بجلی چوروںاور لٹیروں کی عیاشیوں کاخمیازہ نہیں بھگتیںگے وزیر اعظم میا ں نواز شریف کو چاہیئے کہ بجلی چوری روکنے کیلئے پورے ملک سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل داآمد کرایا جائے ایسا نہ ہو کہ پنجاب کے عوام بھی حکومت کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کردیں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے قائم مقا م صدر چوہدری غلام سرور جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج ،صوبائی صدر الحاج نواز وہرہ ،قائدحاجی شیخ محمد بشیر،سینئر وائس چیئر مین مرزا صدیق بیگ، اور سینئر تاجر رہنما ئوں، حاجی اسلم بھلی ، شیخ فاضل، حاجی محمد عابد، رانا سکندر اعظم، مرزااشرف مغل ، رانااکرام اللہ ،جاوید ظفر، حاجی شمشاد ،حاجی سلیمان ،شوکت اللہ ،یحیی شاہد،میاں آ صف اسلم ،چوہدری اشرف گجر،شیخ فاروق اللہ والا،ایازترین خان، چوہدری محمود احمد،چوہدری خادم حسین مان ، مظفر یوسف کھوکھر، شیخ نصیر یوسف وہرہ ،چوہدری عزیز الرحمن،،حاجی ندیم وہرہ نے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی جانب سے خیبر پختون خوا اور صوبہ سندھ میں242 ارب روپے کی بجلی چوری کے چونکا دینے والے انکشافات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم میا ں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ بجلی چوروںکو الٹا لٹکایا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی وگیس چورکسی صوبہ کے ہوں اور انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ملک و قوم کے خیر خوا ہ نہیںایسے عناصرملک و قوم کے دشمن ہیں بجلی چوروں کے اس عمل سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بھی گھمبیر ہوتی جارہی ہے ا انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے اور صوبہ سندھ میں(جہاں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہے) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بجلی چوری کی نشاندہی پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف کے سربراہوں بلاول زرداری و عمران خان کا ٹیسٹ کیس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے عمران خان اوربلاول اسکا فوری نوٹس لیکر نہ صرف بجلی چوروں کو اپنی حکومت سے فارغ کریں بلکہ ان سے چوروں سے چوری شدہ بجلی کا 11 گنا وصول کرنے کے علاوہ بجلی چوروں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر عبرت کا نشان بنا نے میںوفاقی حکومت سے بھر پورتعاون کیا جائے تاجر جر رہنمائوںمرزا محمد افضل بیگ ،میاں رشید،میاںزاہد اسلام ،ملک خادم حسین ،چوہدری محمد اسلم ،ملک شاہد رسول ،حا جی الطاف ،چوہدری محمد ارشد گجر،حاجی ادریس،مرزا طالب حسین،اسامہ سعید اعوان،لالہ معین شیخ،چوہدری اعجاز،چوہدری محمد اشرف، ظہیر رامے، شیخ عبدالوحید ببر،رائو ہاشم،حاجی رمضان شیدانے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی چور عیا شاںکریں اور انکا خمیازہ صرف اور صرف پنجاب کے صارفین بھگتیںچیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان سے خیبر پی کے میں اربوں روپے کی بجلی چوری کااز خد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
———————-
——————–
خواتین اور بچوں کی بھلائی اورفلاح وبہبود کی سرگرمیوں سے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، مسز شاہ نواز
فیصل آباد (ایچ ایس این)خواتین اور بچوں کی بھلائی اورفلاح وبہبود کی سرگرمیوں سے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے جس کے لئے مختلف رضا کار اداروں کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں۔یہ بات مسز شاہ نواز نے انروہیل کلب کی سالانہ تقریب کے موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔چیئرپرسن انروہیل کلب مسز عظمی بشیر،صدر مسز شاہین ریاض،سابق صدر مسز صفیہ نسرین،سابق سیکرٹری مسز عائشہ جاوید،مسز ہما یونس،مسز سعدیہ آصف فتیانہ اوردیگر خواتین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔مسز شمشاد شاہ نواز نے نئی نسل کی تعلیم وتربیت پر گہری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لئے انروہیل کلب سے بھرپور معاونت جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے سماجی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحیح سمت رہنمائی سے ترقی کے عمل میں ملک کی آدھے سے زائد آبادی سے بھرپوراستفادہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے انر وہیل کے فلاحی منصوبوں کو سراہا۔اس موقع پر انر وہیل سے وابستہ خواتین نے اپنے فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
———————-
——————–
حکومت،پٹرولیم ‘بجلی ، گیس اور روز مرہ ،کی اشیا ء مہنگی کرکے عوام پر” ڈرون” حملے کرنے میں مصروف ہے، راحیل منہاس
فیصل آباد ( ایچ ایس این)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر احمد راحیل منہاس اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئے روز پٹرولیم مصنوعات ‘بجلی ، گیس اور روز مرہ استعمال کی اشیا ء مہنگی کرکے عوام پر” ڈرون” حملے کرنے میں مصروف ہے ۔ اسے عوام کو درپیش مشکلات کا کوئی احساس نہیں ۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی کو معطل کرکے رکھ دیاہے جبکہ حکمرانوں نے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھانے اور لوڈ شیڈنگ کو صرف 6ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے اب کہاں ہیں ؟۔ سچ تو یہ ہے کہ حکومت عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی اور عوام کی خدمت کی جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن اور اقربا پروری کی انتہا کرکے قومی اداروں کو تباہ کر دیا اور موجودہ حکومت بھی انہی پالیسیوں کو مدنظر رکھے ہوئے عوام پر غیر ملکی قرضوں کا اس قدر بوجھ ڈال رہی ہے کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحرانوں نے کاروبار معطل کرکے رکھ دئیے ہیں۔ عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنیوالوں حکمرانوں کا انجام قریب ہے اور عوام اپنی ہی عدالت میں ان حکمرانوںکا احتساب کریں گے۔
———————-
——————–