بجلی کی قیمت میں تین روپے چوبیس پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر دو ہزار چودہ کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ جس سے مارچ کے بلوں میں صارفین کو اکیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی سستی کرنے کی سفارش کی تھی۔ نیپرا حکام نے طویل مشاورت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہانہ بنیاد پر دیا جانے والا یہ ریلیف گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔