لاہور : پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن وئوچر سکیم سے منسلک سکولوں کی سہولت کے لیئے الیکٹرانک حاضری کا جدید ترین ماہانہ نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ پارٹنر سکولوں کی ہدایت کی گئی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ماہانہ حاضری ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک پیف کو فراہم کر دی جائے۔
پیف کے جاری شدہ سرکلر کے مطابق پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لیئے 3 جولائی کو ضروری تربیت کا بندو بست بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان کی ہدایت پر الیکٹرانک حاضری کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حاضری کے اس جدید نظام کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی تعلیمی منصوبوں کو مزید شفاف اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہے۔