الیکٹرانک حج مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج اب سکھ چین سے فریضہ حج ادا کر پائیں گے۔ حاجیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکٹرانک حج مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ ذرائع کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حاجیوں کے مسائل، شکایات اور ان کے حل کے لیے حج مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

اس سسٹم کے تحت حاجی پاکستان اور سعودی عرب سے ٹول فری نمبروں پر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ پاکستان سے ہیلپ لائن 7700 0800 جبکہ سعودی عرب سے 1166622 0800 پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔ عازمین حج کے مسائل سے آگاہی کے لییاینڈرائیڈ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال کل ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت جانے والے ستاون ہزار عازمین حج کے لیے 122 عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔