الیکٹرانک حج مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔ سردار محمد یوسف

Mohammad Yousuf

Mohammad Yousuf

حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لئے الیکٹرانک حج مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس نظام کے تحت عازمین کسی بھی وقت ٹول فری نمبر پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔ انڈائیڈ ٹیلیفون سیٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت 86 ہزارعازمین کے لئے 122 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر سے حج آپریشن شروع کیا جا رہا ہے اور پہلی فلائیٹس اسلام آباد اور لاہور سے روانہ ہو ں گی۔ عازمین کی ویکسی نیشن حاجی کیمپ میں ہی کی جائے گی اور وہیں ان کو بورڈنگ کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 57 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے اور ان کو دی جانے والی سہولیات بھی مانیٹر کی جا رہی ہیں۔