اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے آئندہ 2 سال میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز سے متعلق کئی مسائل نے جنم لیا جس کے خاتمے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کی خاطر اخراجات کرنا ہوں گے جبکہ پارلیمنٹ کو 60 دن میں بائیو میٹرک سسٹم کے لئے قانون سازی کی درخواست کی ہے جس کے بعد 6 مہینے میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیں گے۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی۔