الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوا تو 32 لاکھ ووٹرز رائے دہی سے محروم رہیں گے، شبلی فراز

 Shibli Faraz

Shibli Faraz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہونے کی صورت میں اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم کے سوال پر تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوئی تو 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تک ای وی ایم میں نابینا افراد کے لیے بریل سسٹم موجود نہیں ہے، اگریہ سسٹم بنانا ہے تو الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں دوبارہ ہدایات دینا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر معذور افراد کیلئے ریمپ کی سہولت بھی موجود نہیں ہو گی۔