بھمبر ( ڈسڑکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات بھمبر کیخلاف زیرقیادت صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدا لشکور راجہ ،مرکزی راہنما انجمن تاجران آزاد کشمیر خالد پرویز بٹ ،راجہ مسعود اسلم ،چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،راجہ عبیدا لرحمن ،چوہدری فیصل جاوید ،ماسٹر منظور احمد نکالا گیا جس میں شرقی بازار بھمبر ومین بازار بھمبر کے تاجروں نے شٹر ڈاون کر کے احتجاجی جلوس نکا لا میلاد چوک بھمبر میں جلوس سے خطاب کر تے ہو ئے مرکزی راہنما انجمن تاجران بھمبر خا لد پرو یز بٹ نے کہا کہ محکمہ بر قیا ت طے شدہ شیڈ ول کے مطا بق لو ڈ شیڈ نگ کرئے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کسی بھی صورت میں قبو ل نہیں اور طے شدہ شیڈ ول کے مطا بق چھ گھنٹے سے زا ئد کھا ریا ں سے ہو نے وا لی لو ڈشیڈ نگ کسی صورت قبو ل نہیں اگر لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری رہا تواگلے 24گھنٹے کے اندر اندر لو ڈ شیڈ نگ شیڈ ول کے مطا بق نہ ہو ئی تو پھر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہو گئی تو ہڑ تال کی صورت اگر کو ئی نا گہا نی واقع ہو گیا تو ذمہ دا ر انتظا میہ اور محکمہ بر قیا ت ہو گا۔
اس لئے ڈپٹی کمشنر بھمبر معاملہ کو سنجیدگی سے حل کر نے کیلئے اپنے اختیارات کو حرکت میں لا ئیں تا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ بند ہو اور موسم کی تبدیلی کے مطابق لوڈشیڈنگ شیڈ ول میں بھی وقت اور حا لا ت کے مطا بق تبد یلی ضروری ہو چکی ہے ڈا کٹر عبدا لشکو ر را جہ صدر انجمن تا جران نے کہا کہ جب سے مو جو دہ ایکسین آیا ہے بجلی کا بحرا ن اور میٹر ریڈرز کی طرف سے ہمیں ہمیشہ پر یشا نی رہی ہے با الخصوص شر قی بازار اور مین بازار میں نیا تعینا ت ہو نیوا لا میٹر ریڈر اوور بلنگ کر کے تا جرو ں کو پر یشا ن کر رکھا ہے جلو س کے شر کا ء نے ایکسین بر قیا ت کو تبد یل کر نے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے وزیر بر قیا ت سے مطا لبہ کیا کہ اس سے بیشتر یہا ں پر تعینا ت رہنے وا لے ایکسین بر قیا ت چو ہدری احسا ن اللہ کو بھمبر میں تعینا ت کیا جا ئے تا کہ بجلی کا نظا م درست ہو سکے۔۔