عباسپور (کامران ارشد) عباسپور میں محکمہ برقیات کی ستم ظریفی جاری تفصیلات کے مطابق عباسپور میں محکمہ برقیات نے شہریوں سے میٹر کے پیسے لیے چھ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہریوں کو میٹر آج تک نہ مل سکے ۔شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیادت عرصہ چھ چھ ماہ سے دفتروں کے چکر لگوا ہ رہے ہیں اور پیسے لینے کے باجود بھی ابھی تک ہمیں میٹر نہیں دیئے گئے ۔
اور تاریخ پر تاریخ دئے رہے ہیں دوسری جانب شہریوں نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا ہے کہ بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں پر بجلی کے بل بھی نہیں پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔شہریوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اِس کا نوٹس لیا جائے اور میٹر اور بجلی کے بل ہمیں دئیے جائیں ۔