پرائمری اور مڈل سکول کے امتحانات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئ

اٹک : ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں پرائمری اور مڈل سکول کے امتحانات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پچاس ہزار سے زائد طلباء امتحان میں شرکت کریں گے،پرائمری امتحانات کے لئے 180اور مڈل کے لیے 155 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پرائمری اور مڈل کے امتحانات جو کہ چھ فروری سے شروع ہوں گے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے لئے 155سنٹر جن میں سے تحصیل جنڈ میں 34 اٹک میں 28 حضرو میں 27پنڈیگھیب میں 23 فتح جنگ میں 28 اور حسن ابدال میں15 سنٹرز قائم کئے گئے ہیںجبکہ پرائمری امتحانات کے لئے 180 مراکز جن میں سے تحصیل جنڈ میں 37اٹک میں 32حضرو میں 31پنڈیگھیب میں 30فتح جنگ میں 35اور حسن ابدال میں 16امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیںذرائع نے بتایا کہ تمام طلباء کو رولنمبر سلپ سکول کے ایڈریس پہ بھجوا دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ طلبہ کو رولنمبر سلپ ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کی گئی ہے۔