لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ملکوں کے درمیان امن کے خواہاں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں لیکن مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔
یہ باتیں انہوں نے بنگلور میں کرناٹکہ اردو اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں لوگوں کی اکثریت ان تمام مسائل کا حل چاہتی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کا باعث بنتے ہیں لیکن کچھ عناصر ایسا ہونے نہیں دیتے۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرحد پر گولہ باری سے عوام تنگ آچکی ہے اور اس سلسلے کو ختم کر کے دونوں ملکوں کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے۔