لاہور (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمہ کے لیے سخت قانون سازی کی جانی چاہیے، کسی جماعت کو کالعدم قرار دینا مسائل کا حل نہیں، دہشت گردی میں ملو ث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پرامن لوگوں کو دہشت گرد قراردینا بھی دہشت گردی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں وکلا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔