ہاتھی اور گدھے کے بچے بھی فٹ بال کے دیوانے نکلے

Elephant

Elephant

لندن (جیوڈیسک) برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار جانوروں میں بھی منتقل ہو گیا ہے۔ جی ہاں بالکل ایسا ہی کچھ آجکل برطانوی کائونٹی نارتھ یارکشائر کے پلے ڈیل فارم پارک میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جہاں فقط 18 دن عمر کا حامل پیڈی نامی ننھا گدھا فٹ بال کھیلتا نظر آتا ہے۔ یہی نہیں دوسری جانب برطانیہ کے ہی ایک یتیم خانے میں موجود ہاتھی کے بچے بھی فٹ بال فیور میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں جو اپنی چاروں ٹانگوں سے گیند ایسے پاس کرتے دکھائی دیتے ہیں جیسا اُن سے بڑا میسی، بیکہم اور رونالڈو کوئی نہیں۔