گیارہ سابق ارکان پارلیمنٹ ڈی نوٹیفائی

ECP

ECP

پاکستان (جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں پرگیارہ سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا، اسرار اللہ زہری، شمائلہ رانا اور ثمینہ خاور حیات اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگریوں کے حامل گیارہ سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈی نوٹیفیکشن کا اعلان کردیا۔ جن ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں سینیٹ کے تین جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے آٹھ سابق ارکان شامل ہیں ۔ان میں اسرار اللہ زہری،طارق مگسی ،نادر مگسی،سیمل کامران ،ثمینہ خاور حیات،رانا اعجاز حمد،اور دیگر شامل ہیں۔

ان ارکان کو دی گئی تمام مراعت اور تنخواہیں واپس لے لی جائیں گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں بعض ارکان کو مارچ دو ہزار آٹھ اور بعض کو ان کے نوٹیفیکشن کے تحت جون دو ہزار آٹھ سے ڈی نوٹی فائی کیا گیا ہے۔