ٹانک(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام گیارہ مئی کو مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہیں اپنے دس سالہ دور اقتدار میں انہوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے امیر ان کے ترقیاتی منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔ گیارہ مئی کو مولانا فضل الرحمان بدترین شکست سے دوچار ہونگے۔