کراچی: دریں اثناء ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے تنظیمات مدارس کے قائد ین کو اعتماد میں لیے بغیر مدارس کیخلاف قانون سازی کو مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ وہ اہل مدارس سے اس حوالے سے مشاورت کرینگے لیکن مشاورت نہیں کی گئی جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ حکومت سندھ مدارس کو دیوار کے ساتھ لگانے کے عزائم رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مدارس کو محتاج بنایا جارہاہے جس کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جب پاک بھارت کشیدگی بڑھ رہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے امتیازی قانون بناکر بحران کھڑا کرنا سوالیہ نشان ہے۔