الخدمت فاؤنڈیشن کو انسانی خدمات کے اعتراف میں ورلڈ این جی ڈے کے موقع پر سویرا ایوارڈ SWERA Award سے نوازا گیا۔

Speech

Speech

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن نے این سی آرڈی میں ورلڈ این جی ڈے منا یا۔ این سی آر ڈی میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کو انسانی خدمات کے اعتراف میں سویرا ایوارڈ SWERA Award سے نواز اگیا۔ ترکی ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ ابراہیم کارلوس اور دی این جی او ورلڈ کے ظفر اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ”میک اے ڈیفرنس “ ایوارڈ سے دیا اور کہا کہ الخدمت صحت، صاف پانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کمیونٹی سروسز اور آرفن کیئر میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کہا کہ میں دی این جی ورلڈ کے ظفر اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ورلڈ این جی او ڈے کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں این جی اوز ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ حامد اطہر ملک نے زور دیا کہ حکومتی ادارے، این جی او ز اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ باہمی روابط اور ایم او یوز کے ذریعے زیاد ہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک پہنچے کی کوشش کریں۔

وفاقی وزیر اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے الخدمت کے سٹال کا دورہ کیا اور الخدمت کی خدمات کو سراہا۔