کروڑ لعل عیسن کی خبریں 2/3/2016

Qari Mohammad Ashfaq Saeedi Addressed

Qari Mohammad Ashfaq Saeedi Addressed

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) حکومت ممتاز قادری کو مار کر شرمندہ جبکہ کملی والے کا غلام مر کر بھی سُر خرو ہو گیا ممتاز قادری کی پھانسی اور حکومت کی جانب سے مغربی آقاؤ ں کو خوش کرنے کے لئے حقوق نسواں بل کسی صورت قبول نہیں اسلام نے جتنا مقام عورت کو دیا کوئی مذہب نہیں دے سکتا ملک غلام محمد سواگ معروف سیاسی کارکن تھے اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت کرے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی نے ملک غلام محمد سواگ سابق MPA جنہیں 1999 میں دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا کی 17 ویں برسی پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے محمد عربی ۖ نظام دین کی مکمل تکمیل ہے جس کے بعد کسی نظام یہ بل کی ضرورت با کی نہیں اسلام نے عورت کو حیا شرم پاکیزگی سمیت والدین رشتے داروں و اولاد اور پڑوسیوں سمیت تمام لوگوں کے حقوق واضع کردئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا کر اور حقوق بل نسوا ں لا کر اپنی حکومت کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے ممتاز قادری شہید ملت ہے جو کہ رسول ۖ کی نعت پڑھتے ہوئے سولی پر چڑھ گیا ،حکمرانوں نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں انشااللہ پوری دنیا میں اسلام ہی مذہب ہو گا اس موقع پر MNAصاحبزادہ فیض الحسن ،MPAچوہدری اشفاق سعیدی ،چئیرمین یونین کونسل چوہدری محمد اشرف ،حاجی یاسین جٹ،چوہدری قیصر ارشاد صاحبزادہ محبوب الحسن، فضل کچھیلا، حاجی غلام عباس بپی ،صاحبزادہ نور الحسن ،سید عارف شاہ آف شاہ حسین ،ACمنظور خان چانڈیہ سابق تحصیل ناظم ملک منظور جوتہ ،ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت رندھاوا ،صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ،صدر تحصیل بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ،سردار احمد خان شہانی ،چوہدری ظفر اقبال گجر ،ملک راشد ایڈوکیٹ ،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ،ملک نور حسن سواگ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) DCOلیہ رانا گلزار نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں نو تعمیر بلاک اور آپریشن تھیٹر سمیت وارڈز دیکھے اور MSڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کی کارگردگی کو سرہاتے ہوئے انہیں فی الفور نئے بلاک میں شفٹ ہونے کا حکم دیا اس دوران DCOلیہ نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی اور ادویات ایکسرے فلموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر MSنے بریفنگ میں بتایا کہ چلڈرن سپشلسٹ فزیشن پھتا لو جسٹ ENTسپشلسٹ MOاورلیڈی ڈاکٹر کی کمی سے اگاہ کیا جس پر DCOلیہ نے جلد ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ،واضع رہے کہ چند روز قبل انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ کروڑ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کے بارے پریس کانفرنس کے ذریعے اگاہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) جماعت اہل سنت کے اہتمام آج بعد نماز جمعہ ممتاز قادری کی پھانسی اور نسواں بل کے خلاف عید گاہ سعیدیہ سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گاجس کی قیادت قاری محمد اشفاق سعیدی اور سیدمحمد غونث شاہ گیلانی کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) تحصیل بار کروڑ کے وکلاء آج دس بجے پنجاب حکومت کی جانب سے نسواں بل کے خلاف عدالتی بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی نکالیں گے یہ بات صدر تحصیل بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا۔