ترکی (جیوڈیسک) آک پارٹی کے نائب رہنما مہمت موذن اولو کا کہنا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد اعلان کردہ تین ماہ کی مدت تک ہنگامی حالت کا اعلان پہلی بار شہریوں کے لیے بلکہ حکومت کے اندر سرایت کرنے والے غداروں کے خلاف کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے روز مرہ کے امور کو بلا خوف و تردد سر انجام دے۔ یہ دور ملک و قوم کے مفاد میں ثابت ہو گا۔ اسوقت ترکی اور ترک قوم نے فتح حاصل کی ہے۔
انہوں نے برصا ضلعی دفتر میں ایک پریس کانفرس کے دوران کہا کہ گزشتہ 8 دنوں سے قوم گلیوں سڑکوں پر جمہوریت کا پہرہ دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو یہ دلی صدمہ اور نقصان پہنچانے والوں کو اس کا بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔