کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حادثات کے موقع پر عوام کی مدد کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی ریسکیو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ہنگامی حالات میں نمٹنے اور عوام کو مشکالات سے نکالنے کے لئے خصوصی تربیت دلائی جائیگی۔
اس سلسلے میں انہوں نے بلدیہ وسطی کے تقریبا 50 جوان ملازمین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جن کو فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی امداد کے اداروں کے ماہرین حاصل کرکے خصوصی تربیت دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی،منتخب یوسی چیئرمین ، ڈسٹرکٹ خواتین و مرد کونسلرز،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین،شمعونہ صدف و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ھمارے شہر میں ایسے ادارے بہت کم ہیں جہاں ہنگامی حالات مثلا آگ لگنے ،عمارت گرنے،یا زلزلے کے بعد عوام کی فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ افراد موجود ہوں ایسے میںبلدیہ وسطی کی جانب سے یہ اقدام ضلع وسطی کے عوام کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنے میں ایک اور انقلابی قدم ثابت ھوگا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ٹیم موجود ہو تو قدرتی اور زمینی آفات اور حادثات کے نتیجے میں نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا مطلب کسی کو مدد فراہم کرنا ہے۔
جبکہ ہمارا دین اسلام میں بھی انسانی ہمدردی اور امداد باہمی پر زور دیتا ہے دین اسلام انسانیت کی خدمت پر زور دیتا ہے جو ریسکیو ٹیم کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ریسکیو ٹیم ہر شہری کی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت کرے گی۔
اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکسپر ٹ بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر راشد نے ریسکیو ٹیم کے قیام پر ریسکیو ٹیم کی تشکیل کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔