امیر قطر کی طرف سے تحفے کے بعد حماس کی ایرانی سفیر کے اعزاز میں تقریب

 Ceremony

Ceremony

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطر کے امیر کی طرف سے دوحا میں سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر محمد سبحانی کو گراں قیمت تحفے کے بعد فلسطینی تنظیم ‘حماس’ کے رہ نماوں‌ نے بھی علی سبحانی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دوحا میں سفارتی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر علی سبحانی کے اعزاز میں حماس کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حماس کے سابق پولیٹ بیور خالد مشعل، سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابومرزوق اور سامی خاطر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی تصویر پر مبنی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی۔

حماس کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت ایرانی سفیر کی حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے خدمات اور ان کے فلسطینیوں‌ کی حمایت پر مبنی اصولی موقف انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

دوسری طرف ایرانی سفیر نے اپنے اعزاز میں تقریب یے انعقاد پر حماس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن، شام، بیروت اور دوحا میں سفارتی خدمات کی انجام دہی کے دوران ان کے حماس کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے امیر قطر کی طرف سے دوحا میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو واپسی پر بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا تھا۔

ایرانی سفیر محمد علی سبحانی کو قطر کے امیر نے اپنے دفتر میں بلا کر انہیں تحائف سے نوازا۔ اُنہیں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر قطری کا قومی تمغہ’الوجبہ’ عطا کیا۔

یہ تمغہ عام طور پر قطر میں تسلیم شدہ غیر ملکی سفیروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز، وزارا، ارکام پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات کو ان کی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بہ دولت دیا جاتا ہے۔ اور وسام کے بارے میں دیوان ویب سائٹ پر بھی اس تمغے کا ڈیزائن موجود ہے۔ اس میں قطری نیزہ کے سر سے ایک آرکیٹیکچرل ہندسی پس منظر پر بنایا گیا ہے۔ اس کے اطراف میں موتیوں کے دو موتیوں کی مالا ہیں ، اور اس کے بیچ میں ‘الوجبہ’ کے الفاظ ایک دائرے کےدرمیان لکھے ہوئے ہیں۔ یہ پیلا اور سفید سونے سے بنا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ اس میں 18 قیراط سونا اور قطری پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کرنے والے 184 ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔ اس موقعے پر ایرانی سفیر نے امیر قطر کی طرف سے بیش قیمت تحفہ اور اعزازات سے نوازنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔