اسلام آباد (جیوڈیسک) سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی کول پاور پراجیکٹ میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جاوید ملک کا کال ریسورسز کینیڈا کے صدر رچرڈ کوئیسنل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں 819 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، پاکستان میں 4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
کال ریسورسز کینیڈا کے صدر رچرڈ کوئیسنل کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ہوسکتی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے امن امان کا مسئلہ نہیں۔ہماری کمپنی یمن میں سرمایہ کاری کرسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں۔