ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ ڈرامہ بریکنگ بیڈ اور ماڈرن فیملی نے لوٹ لیا

Emmy Awards

Emmy Awards

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ ڈرامہ بریکنگ بیڈ اور ماڈرن فیملی نے لوٹ لیا۔

کیلی فورنیا کا نوکیا تھیٹر ہالی وڈ فنکاروں سے سج گیا جہاں 66ویں سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ کرائم سیریز بریکنگ بیڈ نے بہترین ڈرامہ، اداکار سمیت چھ ایوارڈ اپنے نام کیے۔

کامیڈی سیریز ماڈرن فیملی کے حصے میں بھی دو ایوارڈ آئے۔ بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جولیا لوئس نے جیتا جبکہ جم پیرسن نے بہترین اداکار کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔