شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی سالگرہ منائی گئی

Mehdi Hassan

Mehdi Hassan

لاہور (جیوڈیسک) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی گذشتہ روز سالگرہ منائی گئی۔ وہ 18 جولائی1927ء کو راجستھان میں پیدا ہونے والے مہدی حسن کلاسیکی موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

انھوں نے 1935ء میں آٹھ سال کی عمر میں ایک پروگرام کے ذریعے گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے، جہاں 1957ء میں انھیں کراچی سے ریڈیو پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔

طویل علالت کے بعد مہدی حسن 13 جون 2012ء کو کراچی کے نجی اسپتال میں 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تاہم ان کے مقبول ترین گیت اور غزلیں برسوں عظیم فنکار کی یاد لاتے رہیں گے۔