امپائر کی انگلی نہ اٹھی، عمران جذباتی ہیں، کل کا احتجاج بھی ناکام ہوا: رانا ثناء
Posted on February 8, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Rana Sana Ullah
لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج لوگوں نے مسترد کر دیا۔
عمران خان کہتے تھے ایمپائر کی انگلی اٹھ جائیگی، پھر کہتے تھے کہ نواز شریف کا یہ ہفتہ آخری ہے، اس کے بعد کئی ہفتے آئے اور گزر گئے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جذباتی آدمی ہیں اور قومی مفادات داؤ پر لگانے کیلئے تلے ہوئے ہیں۔