ئیسکو ملازمین کے بونس کا کیس لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے دائر کیا تھا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی من گھڑت اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ NIRC میں آئیسکو ملازمین کے بونس کا کیس لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے دائر کیا تھا نہ کہ واپڈا کی کسی نام نہاد یونین نے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے اس موقع پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہNIRCمیں دائر کیس نمبر4B(185)/2013, اور 4 B(46)/2014 میںمعزز جج جسٹس ریٹائرڈ راجہ فیاض احمد نے مذکورہ پٹیشنززکو Dismissedکرتے ہوئے کہا کہ صرف آئیسکو کے ایک ملازم منظور حسین شاہ کو2012-13کا بونس10-Cکے تحت دیے جانے کا حکم دیا۔

اس موقع پر لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین کاظمی ، چیئرمین لالہ رحیم نے کہا کہ NIRCکے مزدور دشمن فیصلے کے خلاف ہم اپنا لائحہ عمل طے کر رہے اور جلد ہی اس فیصلے کے خلاف کورٹ میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیسکو ملازمین کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہماری یونین کی سیاست سچ پر مبنی ہے کہ کہ جھوٹ پر۔