کراچی : سندھ کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کا انقلابی اقدام عملہ صفائی کے حفظان صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے صفائی و ستھرائی پر مامور عملے میں حفاظتی اشیاء (ماسک اور دستانے ) تقسیم کرکے بلدیہ کورنگی کی تاریخ میں مثال قائم کردی ،ملازمین میں حفاظتی اشیاء کے تقسیم کے حوالے سے شاہ فیصل زون آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے ملازمین اُس ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
محنتی ملازمین کی کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی اور مضبوطی وابستہ ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور علاقائی سطح پر صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں عوامی خدمات کے حوالے سے آپ کی کارکردگی کو بلدیہ کورنگی کبھی فراموش نہیں کرے گی آپ کی صحت اور درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ضلع کورنگی کے حدود میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلدیہ کورنگی کی ترقی اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے عملہ صفائی کی کا رکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ اپنی کی بہتر کار کردگی کی بدولت صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کرضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔
انہوں نے عملے سے کہاکہ وہ اپنی بہتر کا رکردگی ،نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں بلدیہ کورنگی مثالی کا رکردگی پر ملازمین کو خصوصی سند اور انعامات سے نوازے گی ۔اس موقع پر تقریب میں موجود عملہ صفائی اور دیگر محکموں کے ملازمین نے بلدیاتی تاریخ میں پہلی بار ملازمین کی صحت اور مسائل کا خصوصی خیال رکھنے پر اور عملہ صفائی میں حفاظتی اشیاء کی فراہمی پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے مزدور دوست کردارکو مثالی قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔