سبی (محمد طاہر عباس ) واپڈا کی نجکاری ،ملازمین کے عدم تحفظ اور محکمہ میں سیاسی مداخلت کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سبی نے ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی۔
سبی میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیئرمین افضل کھوسہ، وائس چیئرمین بشیر چانڈیو، عیسیٰ خان سیلاچی، علی حیدر مگسی ،سلطان ابڑو، محمد بخش، بابو عبدالمجید ،و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ملک میں بیروزگاری عام ہے تو دوسری جانب حکومت قومی اداروں کو نجکاری کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا سمیت کسی بھی قومی ادارے کو نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خامیوں کو چھپانے اور نظام کو بہتر کرنے کے بجائے ملازمین کو چھانٹی کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ واپڈا میں سیاسی بنیادوں پر تقرری و تبادلوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور آفیسران کو ماہانہ دس ہزار روپے الائونس دیا جائے انہوں نے کہا کہ واپڈا سمیت تمام قومی اداروں کو نجکاری سے بچانے کیلئے واپڈا ہائیڈرو یونین کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔