لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے پنجاب نے 4 روز قبل صوبائی دارالحکومت سے کروڑوں روپے مالیت کے پکڑے گئے ٹائرز، سگریٹ، کپڑا ا ور دیگر اشیا کے متعلق اپنی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی ہے جبکہ اس حوالے سے کسٹم کے اعلیٰ افسران کو بھی آگاہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے چند روز قبل کوئٹہ سے بڑی مقدار میں آنے والا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا اور 2 ملزموں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جس پر ایف آئی اے نے اس پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں آنے والا سامان اینٹی سمگلنگ کسٹم کے عملے کی ملی بھگت سے تو نہیں پہنچا جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اینٹی سمگلنگ کے بعض ملازمین کو بلایا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔