ملازمین کے حقوق اور انکی مراعات کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: اکبر علی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : نیشنل بنک آف پاکستان کے ایمپلائزیونین سی بی اے فیڈریشن کے مرکزی صدر اکبر علی خاں نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق اور انکی مراعات کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملازمین کو ان کے حقوق لے کر دیں گے آفیسران کے اپریزل سسٹم کو ختم کیا جائے ریٹائرملازمین کی پنشن میں حکومتی آرڈننس کے تحت70فیصد اضافہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کی سول لائن برانچ گوجرانوالہ میں ریٹائرہونے والے آفیسران جنرل سیکرٹری محمد عادل ، ریاست علی سندرانہ ، عابد ارشاد چٹھہ ، محمد آصف سندھو کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 2013-14کے آفیسران کو فوری ترقی دی جائے۔

جبکہ گوجرانوالہ کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا عمر نذیر نے کہا کہ حکومت نیشنل بنک کے ملازمین و آفیسران کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے بعد ازاں ریٹائرہونے والے آفیسران کو شیلڈ پیش کیں اس موقع پر محمد نواز اعوان صدر پنجاب یونین فیاض احمد رانا عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔