فیصل آباد : تمام عمر ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کو اپنی زندگی کا نصب العین سمجھاہے اور یہی وجہ ہے کہ آج حکومت پنجاب نے چونگی وضلع ٹیکس ملازمین کو بھی کلریکل سٹاف تسلیم کرتے ہوئے انہیں اپ گریڈ یشن کا حقدار فرار دے دیاہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج گریڈ 7کو گریڈ 11،گریڈ 9کو گریڈ14اور گریڈ 14کو گریڈ 16میں ترقی دینے کے احکامات صادر ہو چکے ہیں میں جبکہ سپر ٹنڈنٹ چونگی وضلع ٹیکس کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی ہے یہ بات لوکل گورنمنٹ امپلائز فیڈریشن پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری تاج محمد نے فیصل آباد یونین راہنمائوں محمد خان کلو،فاروق بٹ اور طارق محمود خان سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بیماری کی پرواہ کیئے بغیر اپ گریڈ یشن کی چھٹی نمبری ایڈمنG-1-36-2004-P1مورخہ 24جنوری 2016ء کو جاری کروائی جس میں واضع طور پر چونگی اور ضلع ٹیکس ملازمین کاذکر موجود ہے اس چھٹی کے بعد امید ہے کہ عملہ کو کسی قسیم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہیں رہے گا۔چھٹی کی روسے اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ کو گریڈ 16کا حق دار قرار دے دیا گیا ہے اس کے باوجود انہیں اگر کوئی مسئلہ در پیش ہو اتو علیحدہ نوٹیفکشین بھی جاری کروا دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے سی ڈیز سیکرٹریز یونین کونسل کے سروس سٹر یکچر اور اپ گریڈ یشن کے سلسلہ میں بھی بات چیت جاری ہے اُمید ہے کہ جلد بہتر نتائج برآمد ہونگے ملازمین اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ،یونین رہنمائوں محمد فاروق بٹ،محمد خان کلو،طارق محمود خان نے قاری تاج محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اور سٹاف کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔