ایمپلائرز فیڈریشن نے کم سے کم اجرت 12 ہزار مقرر کرنے کو غیرآئینی قرار دیدیا

Labor

Labor

کراچی (جیوڈیسک) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے بجٹ میں کم از کم اجرت کو بارہ ہزار کئے جانے کو سیاسی قرار دے دیا۔

کراچی پریس کلب میں وفاقی بجٹ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ای ایف پی کے صدر خواجہ محمد نعمان نے کہا کہ ملک میں کم از کم اجرت کے تعین کے لئے ویج بورڈ موجود ہیں تاہم حکومت نے قانونی طریقہ استعمال کرنے کی بجائے فنانس بل میں تنخواہوں میں اضافے کو شامل کر کے غیر آئینی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہیں تو حالات میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔

ملک کا اسی فیصد حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کا مقابلے کرنے کے لئے ناکافی ہے۔