ڈیرہ غازیخان (منشاء فریدی سے) معذور شہری غلام رسول ولد ہوون خان بزدار نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ ایک غریب اور دائیں بازو سے معذور آدمی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی او ڈیرہ غازیخان اور دیگر محکموں کو معذوری کوٹہ ( نائب قاصد ) کی آسامیوں کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ مگر اس بارے کسی بھی اعلیٰ شخصیت اور انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا کہ اسے ملازمت فراہم کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزی روٹی کیلئے انتہائی تنگ ہیں۔
بے روزگار ہیں ، گھر میں فاقے ہیں ۔ انہوں نے انٹر نیشنل میڈیا کو مزید بتایا کہ اگر اسے ملازمت ، روز گار یا معاشی امداد نہ دی گئی تو حالات سے تنگ آکر وہ خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔ آخر میں انہوں نے اقوام متحدہ سے اس بارے اپیل بھی کی۔