اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل اور مشیر محصولات ہارون اختر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انویسمنٹ مفتاح اسماعیل نے ملک میں بیرونی اور مقامی سرمایا کاری سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت جاری کی ہے کہ روزگار کے نئے مواقع اور سرمایا کاری میں اضافے کے لئے طویل مدتی پالیسی مرتب کی جائے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی مرتب کرتے ہوئے نجی شعبے کی تجاویز کو ضرور مد نظر رکھا جائے۔ پالیسی کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔