لاہور (جیوڈیسک) طبی ماہرین نے صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پینے کی افادیت ثابت کردی۔ طبی ماہرین کے مطابق پانی سے طریقہ علاج بہت پرانا ہے۔ خالی پیٹ مانی پینا سر درد، جسم درد، دل کی صحت، موٹاپے، ٹی بی، گردوں کی بیماریوں، ذیا بیطس سمیت کئی بیماریوں کے لیے بہت مفید ہے۔
صبح اٹھتے ہی چار گلاس پانی پیا جائے اور اس کے بعد برش کر کے منہ ہاتھ دھولیا جائے اور 45 منٹ تک کھانے سے گریز کیا جائے وہ افراد جو ایک ساتھ چار گلاس پانی نہیں پی سکتے وہ کم مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ چار گلاس تک آئیں۔