تجاوزات ہٹانے کا حکم میں نے دیا تھا، راناثناءاللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کا حکم میں نے دیاتھا، تاہم منہاج القرآن کے کارکنوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد تصادم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کسی کو ذمےدار قرار نہیں دیا گیا، اس رپورٹ میں بھی تضادہے، یہ نہیں معلوم ہو سکتا کہ کس کے فائرسے کون ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری میرٹ پر مقدمے کی تفتیش چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کے خیرخواہ نہیں بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے پر سیاست کرتے ہیں۔